غازی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکیج غازی یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے تعاون سے طلباء کی کیریئر کونسلنگ اور ملازمت کی نمائش کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کامران عبداللہ صاحب نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیا پروگرام کا آغاز تلاوتِ قران پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا ۔
پروگرام کے مقاصد و فرائض میڈم عابدہ بزدار نے انجام دئیے ،پروگرام کے کیریئر کونسلر واحد بخش صاحب تھے(خوشحالی بینک)۔ نضامت کے امور ڈاکٹر ثناء اللہ یسین صاحب نے انجام دئیے سیمینار میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مستفید ہوئے
پروگرم کے اختتام میں پروفیسر ڈاکٹر صفدر بشیر صاحب(ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکیج،غازی یونیورسٹی) نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Ghazi University