غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان ترقی کی راہ پر گامزن، ایک اور اہم سنگ میل عبور، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے نویں اجلاس کا کامیاب انعقاد۔
گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے نویں اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے وائس چانسلر نے ہاؤس کو یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب حکومت اور یونیورسٹی کے اپنے وسائل سے جاری شدہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کی پلاننگ کے بارے تفصیل سے آگاہی دی۔ یونیورسٹی کے نیو اور سٹی کیمپس میں جاری شدہ کافی ترقیاتی منصوبہ جات اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور باقیوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ،یونیورسٹی خازن نے ادا کیے۔نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایڈیشنل سیکرٹری غلام صغیر شاہد، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ ڈائریکٹر جنرل فنانس مسٹر غلام نبی ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،نمائندہ سنڈیکیٹ ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، اورمسٹر محمد عارف خان نیازی صاحب نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ بہت سارے امور پر بہت اہم فیصلے ہوئے۔ یونیورسٹی کے بجٹ کی پوزیشن پر رئیس جامعہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر غازی یونیورسٹی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔اس اجلاس میں یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ بجٹ کا تخمینہ1580.437 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
امسال سٹی کیمپس اور نیو کیمپس پر تمام ترقیاتی کاموں پر کام جاری رہے گا۔ ٹینور ٹریک اساتذہ کی تنخواہوں میں % 35اضافہ اور گریڈ ایک یا انیس کے اساتذہ و دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں 25% اضافہ کی سفارشات منظور ہوئی ہیں۔ ملازمین کے انٹی گریٹڈ الاؤنس اور ڈیلی پیڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی سفارشات بھی اس اجلاس کا حصہ ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) نے اس ارادے کا اظہار کیا کہ غازی یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی جو پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز اور ایک اچھے تعلیمی ادارے میں ہونی چاہیئں۔ ان سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے موجودہ وائس چانسلر کی زیر نگرانی بہتر فنانشل مینجمنٹ کے لیے کیئے گئے اقدامات کی تعریف کی جس کی وجہ سے غازی یونیورسٹی کو مکمل طور پرپنجاب کی ایک اعلیٰ ترین درسگاہ میں تبدیل ہوگی۔
Ghazi University