غازی یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے اشتراک سے ڈیرہ غازی خان شہر کو "پھلاں دا سہرہ" بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

0
Home >News >غازی یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے اشتراک سے ڈیرہ غازی خان شہر کو "پھلاں دا سہرہ" بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

غازی یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے اشتراک سے ڈیرہ غازی خان شہر کو "پھلاں دا سہرہ" بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد۔
قدرت کے رنگ ، پھولوں کے سنگ
پھول محبت ، خوبصورتی اور امن کا پیغام دیتے ہیں
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی قدرت رنگ برنگ پھولوں کی صورت میں چار سو اپنے رنگ بکھیر دیتی ہے۔ انہی رنگوں کو ترتیب دیا غازی یونیورسٹی کے ڈائریکوریٹ آف لینڈاسکیپ اور  شعبہ ہارٹیکلچر نے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمدکی زیر سرپرستی   ، صدر شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر ظہور احمد کی زیرہدایت  ،  ڈائریکٹر لینڈ اسکیپ ڈاکٹر متین ساجد کی زیر نگرانی  شعبہ کے مستعد طلباء و طالبات نے دن رات کی محنت سے یونیورسٹی کے مرکزی سبزہ زار ، جھیل گراونڈ کو بھر دیا قدرت کے رنگوں سے ، موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی مختلف انواع و اقسام کے پھول اپنا جوبن دکھا تے ہیں۔ انہی رنگ برنگ پھولوں کو شعبہ ہارٹیکلچر کے طلباء و طالبات نے " سالانہ پھول میلہ" کے نام سے مختلف اشکال میں ترتیب دیا ۔
اس پھول میلہ کی سجاوٹ میںشعبہ ہارٹیکلچر کے  بی ایس  اور ایم فل کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا، مختلف سٹالز میں 5 پھولوں کی نمائش، 5 رنگولیاں، 3 سجاوٹی پتھر ، مہندی، کٹ فلاور، اور پھولوں کی آرائش کے سٹالز شامل تھے۔ اس پھول میلہ کا افتتاح وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کے ہمراہ مہمان خصوصی   ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد  اور مہمان اعزاز ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، ڈیرہ غازی خان میڈم قدسیہ ناز نے کیا، اس موقع پررجسٹرار غازی یونیورسٹی، ڈاکٹر عابد محمود علوی، پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر، پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ لغاری، ڈاکٹر ملک محمد فیصل، ڈاکٹر ظہور احمد، ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد سلمان حیدر ،ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد ابراہیم،  ڈاکٹر محمد علی تارڑ، ڈاکٹر عنصر علی، کرنل اشفاق احمد، ڈاکٹر وسیم گل، ڈاکٹراللہ بخش گلشن، و دیگر اساتذہ و شعبہ کے طلباء و طالبات موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے تمام سٹالز میں کافی دلچسپی دکھائی اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ایسی مثبت ہم نصابی سرگرمیاں  کیمپس پر انتہائی خوشگوار اثر ڈالتی ہیں اور ایسی نمائشوں کاانعقاد  ہر موسم میں ہونا چاہیئے۔ اس پھولوں کی نمائش میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات  انتہائی محظوظ ہو رہے ہیں۔ آگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ام زرعہ طارق، لائبہ، زوہا رحیم، اسماء، مریم، رباب اسحاق، جویریہ نعیم،ارم زہرہ،  دانیال، احتشام، دانش ثاقب، جواد، سلمان، سید قمبر شاہ نے اس نمائش کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا  ۔  جبکہ اس پھول میلہ کے معاون عملہ میں عبدالستار، زاہد حسین، رب نواز، حافظ محمد اسحاق، محمد سلیمان، مقداد حسین، محمد رمضان، محمد شہزاد، اعجاز احمد، بشارت حسین، اشفاق احمد شامل تھے۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses