مخیر حضرات کی تعلیمی معاونت میں دلچسپی سے مستحق طلباءکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، وائس چانسلر ، غازی یونیورسٹی
گذشتہ روز ڈائریکٹر وظائف و تعلیمی معاونت ڈاکٹر محمد راشد کی دلچسپی سے ڈیرہ غازی خان کی مشہور سماجی شخصیت ملک رفیق اعوان نے غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے طلباء کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں گذشتہ روز غازی یونیورسٹی اور شہربانو صدیق اعوان ٹرسٹ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا گیا جس پر غازی یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور شہربانو صدیق اعوان ٹرسٹ کی جانب سے ملک رفیق اعوان نے دستخط کیئے۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری، ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر ثاقب بشیر، فداحسین گاڈی ، کامران خانزادہ موجود تھے۔ اس معاہدہ کے تحت یہ ٹرسٹ غازی یونیورسٹی کے 25 طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ملک رفیق اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان جیسے مخیر حضرات کی دلچسپی اور مستحق طلباء کی مالی معاونت سے علاقے میں تعلیم کو فروغ ملے گا اور ایسے ہونہار طلباء اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکین گے جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور پوجاتے ہیں۔
Ghazi University