آج غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں رئیس جامعہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی ہدایت پر یوم جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے نظامت امور طلباء کے زیر انتظام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جامعہ کے تمام اساتذہ اور معاون عملہ پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ صاحبہ نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب کو رونق بخشی۔ پروگرام کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے ادا کیئے۔ محترمہ ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ صاحبہ نے اس دن کی مناسبت سے اپنی شاعری پیش کی اور حاضرین کو آزادی کی اہمیت سے روشناس کروایا۔شعبہ تاریخ کے ڈاکٹر سہیل اختر ، شعبہ سوشیالوجی کے ڈاکٹر محمد علی تارڑ، شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، شعبہ اسلامیات کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر اور شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے آزادی کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا اور ایک آزاد مملکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی،اس دوران ملکی ثقافت اور جغرافیائی حسن پر مبنی یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کی گئی دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ملکی سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاکروائی۔ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے تمام شرکاء، مقررین اور مہمان خصوصی کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ صاحبہ نے جامعہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا ، مزیدبرآں محکمہ جنگلات کی معاونت سے یوم آزادی کی مناسبت سے مزید شجر کاری بھی کی گئی جس میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر خالد جاوید بھٹہ شریک ہوئے۔ شجر کاری کے بعد ملکی خوشحالی و سلامتی یونیورسٹی کی ہریالی، سبزہ وخوبصورتی میں اضافہ اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے حب الوطنی کے اظہار کے لیے ایک ریلی نکالی۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے حب الوطنی کے اظہار کے لئے ایک ریلی نکالی ۔اور یوں ایک بھرپور اور یادگار تقریب اختتام پذیر ھوئی۔
Ghazi University