وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر آج غازی یونیورسٹی کی طرف سیلاب سے متائثرہ علاقے کوٹ چھٹہ کے نواحی قصبہ نواں شہر میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر کی زیر نگرانی ایک میڈیکل کیمپ کاا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ارد گرد کے سیلاب زدہ علاقے کے سینکڑوں لوگ علاج اور ادوایت کی غرض سے آئے۔ یونیورسٹی کے کچھ طلباء بشمول رمضان علی نے بطور رضاکار اس کیمپ پر لوگوں کی خدمت کی۔ اس میڈیکل کیمپ پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہاسپیٹل سے ڈاکٹر راشد حسین برمانی اور ڈاکٹر حسنین نیازی نے رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی دی۔ اس میڈیکل کیمپ سے دو سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹرارشد منیر لغاری کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے گرد و نواح میں سیلاب سے متائثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اب تک حکومتی و دیگر اداروں کی طرف سے امدادی کاروائیں نہ ہونےکے برابر ہیں۔ ایسے حالات میں غازی یونیورسٹی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ سیلاب متائثرین کو امداد پہنچائی جائے۔
Ghazi University