پھولوں سے محبت صحت مند معاشرے کی عکاسی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تغہ امتیاز]

0
Home >News >پھولوں سے محبت صحت مند معاشرے کی عکاسی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تغہ امتیاز]

پھولوں سے محبت صحت مند معاشرے کی عکاسی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تغہ امتیاز]
گذشتہ روز غازی ِونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ ریاضی کے زیر انتظام موسم بہار کی آمد کے پیغام کو لیئے ایک پھول میلہ کا انعقاد ہوا۔ جس میں شعبہ کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام طلباء و طالبات نے مل کرپھولوں کے دس مختلف اسٹال لگائے- طلباء و طالبات نے پھولوں، پودوں، پتھروں ، چونا، بجری و دیگر عناصر کے حسین امتزاج سے شعبہ کے سبزہ زاروں کو رنگین بنادیا تھا،  ان  کے درمیان پھولوں کی مدد سے سجاوٹی نمائش کا مقابلہ کروایا گیا۔ اس نمائش کا افتتاح رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے کیا اس موقع پر دیگر سینیئر اساتذہ اوریونیورسٹی کے  پرنسپل آفیسران بھی موجود تھے۔ ۔ مہمان خصوصی نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا جہاں پر طلباء نے اپنے اپنے سٹال کی سجاوٹ  کے بارے بتایا۔ وائس چانسلر صاحب نے بچوں کی کاوشوں کو خوب سراہا اور انہوں نےطلباء کو ایسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی بھی تاکید کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پھولوں سے محبت ایک صحت مند معاشرے کی نشانی ہے اور پھولوں سے سجاوٹ جمالیاتی ذوق کو ظاہر کرتی ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی نشونما میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلباء و طالبات نے اتنی بہترین سجاوٹ کی ہے کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کونسا سٹال کس سے بہتر ہے۔ آخر میں انہوں نے مقابلے میں شریک طلباء و طالبات میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ طالبات میں سے اریبہ یاسمین، فائزہ بشیر، آنسہ مظہر، ماریہ مرتضی، ام حبیبہ، شہلہ کوثر، سمیعہ طارق، روبینہ ناز، رائنہ نور، فاریہ وردہ، حفضہ اقصا، اور طلباء میں سے محمد اکرم، حمزہ نذیر، محمد اسد، شفقت اللہ، محمد شاہد، محمد اصغر، محمد عدیل، محمد جاوید ، ضمیر حسین سکھانی، عمر فاروق،عون رضا، دانش اور وسیم عباس نے سٹالوں کی سجاوٹ میں بھرپور حصہ لیا۔ صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر عبدالغفار نے مہمان خصوصی کی تشریف آوری اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ پھولوں کی یہ نمائش سارا دن جاری رہی اور یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے طلباء و طالبات  نے اس نمائش سے استفادہ کیا۔

https://www.facebook.com/116977251760693/posts/3854625221329192/

https://twitter.com/gudgkhan/status/1494986899446013957?t=NiJTwbOWFH4vmWdr4TjwTA&s=19

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses