فیکلٹی آف ایگریکلچر غازی یونیورسٹی علاقائی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر

0
Home >News >فیکلٹی آف ایگریکلچر غازی یونیورسٹی علاقائی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر

فیکلٹی آف  ایگریکلچر غازی یونیورسٹی علاقائی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر
غازی یونیورسٹی نیو کیمپس میں آٹھ سال بعد  تدریسی سرگرمیوں کا آغاز
فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کلاسز یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر ہوں گی۔
غازی یونیورسٹی ، ڈیرہ غآزی خان کا سٹی کیمپس جہاں کچھ سال پہلے ایگریکلچر کی کلاسز ہوتی تھیں، دہشت گردی کے کسی واقعہ کے نتیجہ کے طور پرحفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث فیکلٹی آف ایگریکلچر کی تمام کلاسز سٹی کیمپس میں منتقل کر دی گئی تھیں۔ موجودہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر سربراہی تین سال کی قلیل مدت میں نو سو ایکڑ کی چاردیواری کے تعمیر کے علاوہ سیکورٹی چیک پوسٹس اور مین گیٹس معرض وجود میں آچکے ہیں۔ علاوہ ازیں نیو کیمپس میں مزید تدریسی، انتظامی، رہائشی بلاکس کی تعمیر اور سہولیات میں اضافہ زور شور سے جاری ہیں۔ سیکورٹی کے معاملات پر گرفت پانے اور سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے بعد فیکلٹی آف ایگریکلچر کے نئے سمسٹر کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز نیو کیمپس میں کر دیا گیا ہے، کلاسز کے پہلے روز ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، وائس چانسلر صاحب دیگر اساتذہ، طلباء و سٹاف کے ہمراہ بس میں بیٹھ کر نیو کیمپس تک گئے، جہاں رنگ برنگ جھنڈیوں اور خوبصورت بینرز سے کیمپس کو سجایا گیا تھا،  ڈھول کی تھاپ پر  روائتی رقص سے استقبال کیا گیا، فیکلٹی آف ایگریکلچر کی نیو کیمپس پرکلاسز کے  آغاز کا یادگاری فیتہ کاٹا گیا۔ اس موقع پر رنگ برنگ غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے، جس کے بعد تمام حاضرین کو سیمینار ہال میں لے جایا گیا، تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے پروگرام کا آغاز کیا گیا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے ادا کیئے، اس تقریب میں ڈاکٹر نثار حسین کوآرڈینیٹر ڈین آفس آف ایگریکلچر نے تمام حاضرین کو اس کیمپس کی ہسٹری بارے آگاہی دی کہ کس طرح بائیس سال قبل ڈیرہ غازی خان میں زرعی کالج کا آغاز ہوا اور آٹھ سال قبل اسے غازی یونیورسٹی کی شکل دے دی گئی ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر نے تمام طلباء کو بتایا کہ بائیس سال قبل یہ ریگستان تھا، اس میں وقت کے ساتھ ساتھ عمارات بنائی گئیں، سبزہ اگانے کی کوشش کی گئی، آہستہ آہستہ بجلی، پانی، سایہ و دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا۔  رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ایگریکلچر فیکلٹی کی کلاسزکو ایک لمبے وقفہ کے بعد تمام سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناکر منتقل کیا جا رہا ہے جو کہ یونیورسٹی کے لیے ایک خوش آئیند اقدام ہے، زراعت فیکلٹی کے طلباء و طالبات یہاں کھل کر اپنی تحقیقی کام کر سکیں گے، یہاں پر ایگریکلچر فارمز کو مزید ترقی دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے،انہوں نے یونیورسٹی کے ماسٹر پلان سے آگاہ کیا جس کے مطابق نیو کیمپس میں فیلٹی ہاسٹلز،مسجد، مارکیٹس، بچوں کے سکول،  جدید ہاسپیٹل ، مرکزی لائبریری، سپورٹس کی سہولیات، جمنیزیم، ہائی ٹیک لیبارٹری، ایگری ٹورازم کا آغاز،شارٹ کورسز، پورے کیمپس کی سولر سسٹم پر منتقلی اور دیگر متفرق سہولیات کو بہت جلد یقینی بنایا جائے گا جس کے بعد غازی یونیورسٹی اور پاکستان کی دیگر ترقی یافتہ یونیورسٹیز میں فرق زیادہ نہیں رہ جائے گا، انہوں نے کہا کہ زندگی چیلنچز قبول کرنے کا نام ھے۔ اب آپ کے لئے وسیع میدان موجود ھے ۔ اب تعمیراور  ترقی آپ کی منتظر ھے۔ آپ نے ویرانوں میں پھول کھلانے ہیں ۔ لہلاتے کھلیان ، سبزہ زار ، اور قیمتی فصلیں آپ کی منتظر ہیں ۔ اس کیمپس کو آپ نے اپنی محنت اور جذبوں سے آباد کرنا ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ھے۔پاکستان  کی ترقی کا انحصار زراعت پر ھے۔ اور آپ کو یہ موقع ملا ھے۔ کہ آپ اپنے وطن کی خدمت کریں ۔ سٹی کیمپس اور نیو کیمپس میں کوئی زیادہ فاصلہ نہیں ہے، بڑے شہروں میں اتنے اتنے فاصلے پر یونیورسٹیاں اور ان کے کیمپس ہوتے ہیں۔ حال ہی میں پوری یونیورسٹی میں نئے اساتذہ کے بھرتی کے ساتھ فیکلٹی آف ایگریکلچر میں بھی بہترین اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس فیکلٹی کی ترقی میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ اور طلباء و طالبات کو بھی اپنی علمی، تدرریسی و تحقیقی پیاس بجھانے میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ مستقبل قریب میں فیکلٹی آف سائنسر کی کلاسز کو بھی ان کے بلاکس کی مکمل تعمیر کے بعد نیو کیمپس پر منتقل کر دیا جائے گا۔  نیو کیمپس پرٹرانسپورٹ،  سیکورٹی انتظامات، پینے کا پانی، واش رومز کے لیے پانی، بجلی کی فراہمی، پنکھے و دیگر سہولیات کو یقنی بنایا جا چکا ہے اور جو کمی وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئے گی، اسے بھی بر وقت پورا کیا جائے گا۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی اور شبانہ روز محنت کے نتیجہ کے طور پر نیو کیمپس کی تمام عمارات کو مناسب مرمت اور سہولیات و حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا کر فیکلٹی آف ایگریکلچرکی کلاسز کو ان کی اصل عمارت میں واپس منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ اور لیبر سٹاف، سیکورٹی سٹاف اورٹرانسپورٹ عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیو کیمپس کی عمارت کی صفائی کو یقینی بنایا، اس میں تمام سہولیات مہیا کیں اور فیکلٹی ایگریکلچر کی کلاسز کے باقاعدہ آغازکو ممکن بنایا۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر نے غازی یونیورسٹی اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ تمام حاضرین کی ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی۔طلباء و طالبات کی تفریح کے لیے ایم بی اے ڈیپارٹمنٹ اور اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ بھی کر وایا گیا۔

Image Gallery

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses