غازی یونیورسٹی ڈی جی خان نے "درخت اگاو، ماحول خوشگوار بناو" کے ویژن کے تحت علاقے کے دیگر اداروں میں طلباء و طالبات کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس ضمن میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی[تمغہ امتیاز] کی ہدایت پر گذشتہ روز سینٹر آف ایکسیلنس سکول فار گرلز ڈیرہ غازی خان میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقادکیا گیا اور سبز نوجوان تحریک کی مدد سے شجر کاری اور سولڈ اینڈ لیکوئیڈ ویسٹ مینجمنٹ کی مہم چلائی گئی۔ یونیورسٹی کی طرف فوکل پرسن ڈاکٹر محمد ابرہیم ناظم امور طلباء، ڈاکٹر صفدر بشیر چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوارمنٹل سائنس ، میڈم سحر نواز لیکچرر باٹنی اور ایگزیکٹو میمبرزنے اس سرگرمی میں حصہ لیا ۔
سیمینار کے دوران ڈاکٹر محمد ابراہیم نے سکول کی طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سکول کے بچوں کے زریعے ہر گھر میں یہ پیغام پہنچانا چاہئے کہ درخت کس طرح مفید ثابت ہوتے ہیں، ڈاکٹر محمد ابراہیم نے مزید کہا کہ درختوں سے حاصل ہونے والے پھل اور اس کی لکڑی سے انسان کتنا فائدہ حاصل کر رہا ہے - درختوں اور پودوں پہ جو پھول کھلتے ہیں وہ نہ صرف ہماری روح کو معطر کرتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی خوبصورت اور دلکش بنا دیتے ہیں –انہوں نے قرآن و حدیث کے حوالے دے کر درختوں کی اہمیت کو واضح کیا-
گرین یوتھ موومنٹ کے ڈاکٹر صفدر بشیر نے طلبہ سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہم کس طرح درختوں کے زریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کا مقابلہ کر سکتے ہیں - مزید بتایا کہ درخت سیلاب سے بچاتے ہیں -درخت خشک سالی اور قحط سے بچاتے ہیں -درخت ڈپریشن کا خطرہ کم کرتے ہیں!
آخر میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کی ممبر میڈم سحر نواز نے طالبات کو صفائی مہم کی آگاہی دی اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ مل کر صفائی مہم میں حصہ لیا
اس تمام سرگرمی کے دوران سنٹر آف ایکسیلنس سکول کی پرنسپل میڈم شبانہ آفرین نے طالبات کے ساتھ بھرپور شرکت کی سر سبز نوجوان تحریک کی مدد سے شجر کاری کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباء نے متفقہ طور پر اپنی رائے پیش کی
پرنسپل میڈم شبانہ آفرین نے وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا-اور ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سیمینار کا اختتام کیا کہ آج کی یہ آگاہی مہم سکول کے بچوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے.
Ghazi University