مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف یوم سیاہ

0
Home >News >مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف یوم سیاہ

آج مورخہ 27 اکتوبر 2021 بروز بدھ کو وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز )کی ہدایت پر  ڈائریکٹر سٹوڈینٹس افئیرز  غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ابراہیم کی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھر پور شرکت  کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے سرانجام  دیئے ۔ اساتذہ اور طلبہ نے بھارتی قبضے کی نا صرف مذمت کی بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کے کردار کو جھنجھوڑ تے ہوئے ان کی مجرمانہ خاموشی کو کشمیریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔ اس موضوع پر طلبہ کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلے میں شعبہ تاریخ کے عبدالسلام نے پہلی ، شعبہ اسلامیات سے فخر زہرا نے دوسری اور  شعبہ اردو کی انعم فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شعبہ تاریخ کے طاہر سلیم اور شعبہ ماحولیات محمد شیراز کو حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام ملا۔ اسی طرح شعبہ تاریخ کے قاری محمد عزیر  کو قرآت اور اسلامیات کے مرزا محمد علی کو بھی اعلی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام ڈاکٹر  محمد علی تارڑ صدر شعبہ سوشیالوجی،   ڈاکٹر سہیل اختر سَکھانی صدر شعبہ تاریخ و سیاسیات اور  ڈاکٹر سہیل عباس خان  صدر شعبہ اردو  نے  خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی۔    تقریب کے مہمان خصوصی  پروفیسر ڈاکٹر محمد  طفیل  (تمغہ امتیاز)  نے خصوصی خطاب کیا اور کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔اور دنیا کو ان کا کشمیریوں سے کیا گیا استصواب رائے کا وعدہ  یاد دلایا۔  ساتھ ہی طلبہ کو اعلی معاشرتی اقدار  کی تکمیل اور ملکی تعمیر ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے اور ایک اچھا اور ذمہ دار شہری بننے  کی تلقین فرمائی۔  تقریب میں پوزیشن لینے والے طلبہ کو اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نواز۔ تقریب کے اختتام پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی جس کی  قیاد ت خود پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر غازی یونیورسٹی نے کی۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses